ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اورجارحانہ اقدام اٹھاتےہوئے — 12 ممالک کے شہریوں پر امریکہ کی سرزمین کے دروازے بند کر دیے گئے!
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، پیٹیریا اور ہیٹی کے عوام اب امریکی خواب صرف خواب میں ہی دیکھ سکیں گے، کیونکہ ٹرمپ نے پابندی کے متنازع بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں ایک شاندار تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا:
"امریکہ محبت کرنے والوں کی قوم ہے، لیکن ہم سادہ لوح نہیں۔ ہم پُرامن ضرور ہیں، مگر بے وقوف نہیں!”
ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ
"ہم اپنے ملک کو بچا رہے ہیں۔ ہم نے چند مہینوں میں وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو پچھلی حکومتیں دہائیوں میں نہ کر سکیں!”
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی عوام کو "خطرناک غیر ملکی عناصر” سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
"امریکہ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے!” — بیان میں دعویٰ۔
صدر ٹرمپ نے سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
"گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبہ میں ملک کو ناکامی کے کنارے پہنچایا، لیکن آج ہم مہنگائی کم اور روزگار زیادہ کر رہے ہیں!”
دوسری طرف، بھارت میں آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے، اور عوام نے نریندر مودی کو کھلے عام "غدار” قرار دے دیا!