Home / ایلون مسک کےجڑواں بچوں کےحیران کن نام

ایلون مسک کےجڑواں بچوں کےحیران کن نام

elon musk twin kids names

Saturday, 10 January 2026 | Web Desk

ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک کوکون نہیں جانتالیکن یہ بات حیران کن ہےکہ وہ اپنی فیملی کومیڈیاکےسامنےلاناپسند نہیں کرتے ۔۔

ایلون مسک کی اس عادت سےباخبرلوگ سوشل میڈیاپرایک تصویردیکھ کرحیران رہ گئےجس میں ایلون مسک اپنےدوجڑواں بچوں کےساتھ دکھائی دےرہےہیں ۔۔ یہ تصویرسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرشیئرکی گئی، جس میں بچوں کاچہرہ مخفی رکھاگیا۔

حیران کن طورپران جڑواں بچوں میں سے بیٹے کا نام اسٹرائیڈر سیکھر اور بیٹی کا نام کومیٹ ایزور ہے۔ ایلون مسک اپنے بیٹے اسٹرائیڈ سیکھر کے نام کی وجہ بھارت میں ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں۔

ایلون مسک کےمطابق بیٹےکےنام کاپہلاحصہ مشہور ناول دی لارڈ آف دی رنگز کے مرکزی کردار سے لیا گیا ہے۔ دوسراحصہ سیکھربھارت کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان سبرامنیم چندرشیکھر سے متاثرہوکررکھاگیا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا تھا،جڑواں بچےان کی پارٹنر شیوان زیلس سے ہیں جن کے والد کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا۔

ایلون مسک نے مزید بتایا کہ بیٹے کے ساتھ جڑواں پیدا ہونے والی بیٹی کا نام انہوں نے معروف فینٹیسی ویڈیو گیم ایڈن رنگ سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بیٹی کا نام کومیٹ ایژرہےجوایڈن رنگ ویڈیوگیم کاسب سےطاقتورجادوہے۔۔

میئرلندن کیلئےمسلمان خاتون امیدوار

ایلون مسک کےجڑوان بچے اسٹرائیڈر سیکھر اور کومیٹ ایزور نومبر 2021 میں پیدا ہوئے۔ ایلون مسک اور شیون زیلس کے مزید دو بچے اور بھی ہیں جن کے نام آرکیڈیا اور سیلڈن لائکرگس ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …