Home / چھٹی چاہیےتولائیولوکیشن شیئرکرو۔۔۔

چھٹی چاہیےتولائیولوکیشن شیئرکرو۔۔۔

mobile phone live location

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk

شایدکسی نےدرست ہی کہاہےکہ دنیامیں سب سےزیادہ بکنےاوراستعمال ہونےوالانشہ ماہانہ تنخواہ کانشہ ہے ۔ یہ نشہ انسان کوایک ایسی نہ نظرآنےوالی جیل میں قیدکردیتاہےجس میں لوگ صرف ایک غلام بن کرعمربھرگزاردیتےہیں ۔

یہ بات کرنےکی ضرورت میڈیاپرایک خبردیکھنےکےبعدمحسوس ہوئی ۔ خبرکچھ یوں ہےکہ بھارت میں ایک کمپنی میں کام کرنےوالےملازم نےطبیعت خراب ہونےپرباس سےچھٹی مانگی توباس نےملازم سےلائیولوکیشن مانگ لی ۔

ملازم جس کی طبعیت پہلےہی خراب تھی، باس کی ڈیمانڈسن کردماغ بھی خراب ہوگیااوراس نےباس سےہونےوالی واٹس ایپ چیٹ کاسکرین شاٹ سوشل میڈیاپرشیئرکردیا۔ اس کےبعدسوشل میڈیاصارفین نےاس کھڑوس باس کی شان میں ایسےایسےقصیدےپڑھےکہ کچھ نہ پوچھیں۔

وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق ملازم شدید سر درد میں مبتلا ہونے کے باعث ایک دن کی چھٹی پر تھا۔ اگلےدن ملازم نےمزیدریسٹ کیلئےایک اورچھٹی کی درخواست کردی ، جس پر باس نے پہلے ایچ آر سے بات کرنے کا کہا تو ایچ آرکی جانب سے درست دستاویزات پیش کرنے کی شرط عائد کی گئی۔

معاملہ اس وقت سنگین ہو گیا جب باس نےملازم سے لائیو لوکیشن شیر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ملازم نے باس سے پوچھا،لوکیشن کیوں درکار ہے تو باس نے اسےپالیسی کاحصہ قراردیا۔

اےآئی نےمودی کواحمق قراردےدیا

ایک صارف نےسوشل میڈیاپر لکھا سر درد کے لیے درست دستاویز کیا ہوتی ہے؟ یہ خود ایک معمہ ہے۔ اگر میں بیمار ہوں اور سونا چاہوں تو کیا مجھے اپنی تکلیف کی تصاویر بھیجنی ہوں گی تاکہ چھٹی مل سکے؟

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …