لاہور:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات سےآنےوالی ایک چونکادینےوالی خبرکےمطابق پانچ ہزاریہودیوں نےیواےای کی شہریت حاصل کرلی ہے۔
امارات لیکس کےمطابق یواےای نےقانون میں ترمیم کرکےیہودیوں کواپنےملک کی شہریت دی ہے۔
یادرہےکہ یواےای کی شہریت حاصل کرنےوالےیہودی اپنےملک کی شہریت بھی برقراررکھ سکیں گے۔
ادھرعرب امارات کی اہم شخصیات نےیہودیوں کوشہریت دینےپراپنی حکومت کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایااوریہودیوں کی وفاداری پرسوال اٹھادیا۔
تحریک جہاداسلامی کےمطابق یہ اقدام اماراتی حکمرانوں کےماتھےپرایک کلنک کاٹیکہ ثابت ہوگا۔
تجزیہ کاروں نےعرب امارات کےبھی فلسطین بننےکاخدشہ ظاہرکردیا۔