مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ماڈل و ادکارہ نادیہ حسین کہتی ہیں خواتین شوبزانڈسٹری میں بہت سےمسائل کاسامناکرتی ہیں ۔ بہت باروہ ایسےبہت سےمسائل کوخواتین خوددعوت دیتی ہیں۔
نجی ٹی وی کےپروگرام ہرلمحہ پرجوش میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےکہاکہ میک اپ برانڈلانچ کرنےکےمعاملےپران کےاورمعروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کےدرمیان سوشل میڈیاپرمخالفانہ جملےبازی کاسلسلہ چلا۔
نادیہ کےمطابق سوشل میڈیاپرچلنےوالی لفظی جنگ کےدوران نبیلہ نےانہیں واٹس ایپ پربلاک کردیا۔ اس طرح جب بات چیت کاسلسلہ بندہوگیا۔ میرےلئےیہ ناقابل برداشت تھا،ایک تومجھےباتیں سنائیں اورپھرمجھےبلاک بھی کردیا۔
نادیہ کےمطابق انہوں نےنبیلہ سےہونےوالی پرائیویٹ چیٹ کواس لئےسوشل میڈیاپرشئیرکیاکیونکہ میں چاہتی تھی کہ لوگوں کوپتاچلےکہ میں ان سےجھوٹ نہیں بول رہی۔
نادیہ کاکہناتھاکہ نبیلہ کےاس طرح کےمیسجزسےمجھےبڑادھچکالگا۔ میرےہیمانی جوائن کرنےپرنبیلہ کواس طرح کابدتمیزپیغام بھیجنےکی کیاضرورت تھی؟ اگرکسی کوہیمانی پسندنہیں تومیراکیاقصورہے۔
انہوں نےکہاکہ بیوی اپنی خوشی سےاپنےشوہرکےجوتےاٹھائےیاتلوےچاٹےتومجھےکوئی اعتراض نہیں۔ نادیہ نےکہاکہ ہمارےہاں یہ فرض کرلیاجاتاہےکہ عورت کافرض ہےکہ وہ اپنےشوہرکےکام کرے۔اگرایک شوہراپنےذاتی کام خودکرسکتاہےتوکیوں نہ کرے۔
ماڈل و اداکارہ نادیہ خان کہتی ہیں اگرکوئی فین زیادہ فری ہونےکی کوشش کرےتووہ اسےجھاڑپلادیتی ہیں۔