مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ڈراموں کےمشہوراداکارعدنان شاہ المعروف ٹیپوکہتےہیں انہیں پہلی بارپانچویں جماعت میں پتاچلاکہ ان کااصلی نام ٹیپونہیں بلکہ عدنان حسن شاہ ہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام ‘ہرلمحہ پرجوش’ میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ جب پانچویں جماعت میں انہیں سکالرشپ ملااوران کانام عدنان حسن شاہ پکاراگیاتوانہیں پہلی باریقین آیاکہ ان کااصلی نام ٹیپونہیں۔اداکارکےمطابق انہیں گھرمیں اورگھرسےباہرجس نےبھی بلایاٹیپو،ٹیپےیاٹیپےآکےنام سےہی بلایا،اسی لئےیہ نام ان کےکانوں میں رچ بس گیاتھا۔
ایوارڈشوزکےحوالےسےایک سوال پرعدنان ٹیپونےایوارڈشوزکی نامزدگیوں پرسوالات اٹھادئیے۔ انہوں نےکہاکہ ایوارڈزایک خاص طبقےکودئیےجارہےہیں۔ ان کامزیدکہناتھاکہ ایوارڈزآرٹسٹ طبقےکونہیں دئیےجارہےبلکہ مخصوص لوگوں کوہی دئیےجارہےہیں۔ عدنان ٹیپونےپوچھاکہ کیاکسی کوان ایوارڈشوزمیں کیریکٹرایکٹرنظرآرہاہے؟
ریپڈفائرسوالات کےسیکشن میں ٹیپونےایک سوال کےجواب میں کہاکہ شوبزانڈسٹری میں ٹیلنٹ سےزیادہ لکس کواہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نےاس بات سےاتفاق کیاکہ شوبزانڈسٹری میں اداکاروں سےزیادہ تعدادماڈلزکی ہے۔
انہوں نےکہااپنی بیوی سےڈرتےہیں اوریہ کہ انہوں نےپی ٹی آئی کوووٹ دیالیکن عمران خان نےانہیں مایوس کیاہے۔
عدنان شاہ ٹیپوکیرئیر
پیشہ : اداکاری
ٹی وی ڈیبیو: سب سیٹ ہے
فلم : ویلکم ٹوکراچی
ازدواجی حیثیت: شادی شدہ
بیوی: حاجرہ شاہ
بچے: 3