Home / راولپنڈی: نومولودپلاسٹک کےگڈےمیں تبدیل؟

راولپنڈی: نومولودپلاسٹک کےگڈےمیں تبدیل؟

newborns kidnappings from govt hospitals in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان شایددنیاکاوہ واحدملک ہوجہاں سرکاری ہسپتالوں سےنومولودبچوں کااغواایک معمول بن چکاہےلیکن راولپنڈی میں ہونےوالی ایسی ہی ایک واردات میں دیکھتی آنکھوں نےوہ منظردیکھاجوکسی کےوہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا۔

جرم کی یہ روایتی مگرانتہائی انوکھےاندازمیں کی گئی واردات راولپنڈی کےہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی ۔ اغواکاروں نےانتہائی چالاکی کامظاہرہ کرتےہوئےبچےکےلواحقین اورہسپتال عملےکی آنکھوں میں دھول جھونکنےکیلئےبچےکواٹھاکراس کی جگہ کپڑےمیں اچھی طرح سےلپٹاہواپلاسٹک کاگڈارکھ دیا۔

اغوا کارواردات مکمل کرنےکےبعدفرارہوگئےاورکچھ دیربعدجب بچےکےغائب ہونےکاپتاچلاتوہرطرف ہاہاکارمچ گئی۔ بچےکےوالدنےفوری طورپرہسپتال کی سکیورٹی کوآگاہ کیاجس پرعملےکی دوڑیں لگ گئیں۔

واقعےکی رپورٹ درج کرکےپولیس نےاپنی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔ تاہم انتظامیہ کی غفلت کےباعث کھوجانےوالےبچےکےغم میں ماں کی حالت تشویشناک حدتک بگڑگئی ہےاوراسےآئی سی یومیں منتقل کرناپڑا۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …