Home / سٹیج اداکاراوں کی غیراخلاقی ویڈیوز:خوشبوکیخلاف مقدمہ درج

سٹیج اداکاراوں کی غیراخلاقی ویڈیوز:خوشبوکیخلاف مقدمہ درج

Stage Dancer Khushbu video scancal

ویب ڈیسک ۔۔ ساتھی اداکاراوں کی فحش ویڈیوبنانےکاالزام ۔ معروف اسٹیج اداکارہ اورڈانسرخوشبوکےخلاف مقدمہ درج ۔

کچھ روزپہلےلاہورکےایک تھیٹرکےمیک اپ روم میں اداکاراوں کی خفیہ طورپربرہنہ ویڈیوزبنانےکاانکشاف ہواتھا۔ اس اسکینڈل کےسامنےآنےکےبعدایف آئی اےایک ملزم کاشف چن کوگرفتارکیاجس نےدوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کئے۔

ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں، طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراوں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔ملزم کا کہنا تھاکہ اداکارہ خوشبو نے ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے گرفتار ملزم کاشف چن کے بیان پر اداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیاہے۔ ایف آئی اےنےملزم کاشف کےموبائل فون سےاداکاراوں کی فحش ویڈیوزبرآمدکرلی ہیں۔

یادرہےکہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی کے بعد کام چھوڑ گئی تھیں۔ اداکارہ خوشبونےان الزامات کوسختی سےمستردکرتےہوئےجھوٹ کاپلندہ قراردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …