ویب ڈیسک ۔۔ مارول کی تازہ ترین ریلیز ‘اسپائیڈر مین: نو وے ہوم’ پاکستانی باکس آفس پراپنی حکمرانی کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسپائیڈرمین نو وےہوم کو’دی میٹرکس ریسریکشن’ اور ‘چل میرا پٹ 2’ سے متاثر نہیں ہوئی کیونکہ اس نے دوسرے ہفتے کے آخر میں 5 کروڑروپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور سینما بینوں کی پہلی پسند رہی۔
باکس آفس کی تفصیلات کے مطابق، فلم نے پہلے ہفتے میں 15.59 کروڑ روپے جمع کیے۔ دوسرے جمعہ کو اس نے 1.53 کروڑ، دوسرے ہفتہ کو 2.27 کروڑ اور دوسرے اتوار کو 1.56 کروڑ کمائے۔ فلم نے اتوار کو 20 کروڑکا بنچ مارک عبور کر لیااور اس کے دس دنوں کی کل کمائی اب تک 20.95 کروڑروپے ہے۔
فلم باکس آفس پراپنی کامیابی دوڑجاری رکھےہوئےاوراب اس کی نظر 25 کروڑکے بنچ مارک پر ہے۔