Home / سجل علی اوراحدرضامیرمیں علیحدگی : افواہ یاحقیقت؟

سجل علی اوراحدرضامیرمیں علیحدگی : افواہ یاحقیقت؟

Sajal Aly and Ahad Raza Mir Separation

ویب ڈیسک ۔۔ کیااداکارہ سجل علی اوراحدرضامیرمیں علیحدگی ہوگئی ہے؟

یہ وہ سوال ہےجوان دنوں سوشل میڈیاپرپاکستانی شوبزستاروں کےمداحوں کےدل ودماغ میں گردش کررہاہے۔ ایسااس لئےہےکیونکہ کچھ عرصے سےاحد رضا میر اورانکی اہلیہ سجل علی کو مختلف محفلوں میں ایک دوسرے کے بغیر شرکت کرتے ہوئےدیکھا گیا۔ اس بات کونوٹ کرتےہی سوشل میڈیاپردونوں میں علیحدگی کی افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

ان افواہوں کواس وقت زیادہ تقویت ملی جب دونوں کےخاندانوں نےکوئی بھی بیان دینےسےگریزکرتےہوئےمکمل خاموشی اختیارکرلی۔تاہم سجل علی نےایک بار وضاحت دی کہ احد رضا میر کام کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ ہونے والی تقریبات میں نظر نہیں آتیں۔

پریانکاچوپڑکی نک جونس سےطلاق کی افواہیں

اب جبکہ احدرضامیرکی اپنی فیملی کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تو سوشل میڈیا صارفین اس پرشدید برہم نظرآرہے ہیں۔ان تصاویرپرتنقیدکرتےہوئےایک صارف نے لکھا کہ’یہ فیملی سجل جیسے ہیرے کی حقدار نہیں تھی‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ عجیب بات ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی سجل کو ان کی فلم کے لیے سپورٹ نہیں کیا‘۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’احد بہت خوش قسمت تھےکہ انہیں سجل ملی لیکن انہوں نے قدر نہیں کی، جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں‘۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ احد رضا میر نے سجل کو کامیابی کی سیڑھی چڑھنے کے لیے خطرناک حدتک استعمال کیا۔۔ بہت سے لوگوں نے یہ تبصرہ بھی کیا ہے کہ اب احد نے شوبز انڈسٹری میں ایک شاندار مقام حاصل کر لیا ہےاس لئےانہیں سجل کیساتھ رہنےمیں کوئی دلچسپی نہیں۔۔

شگفتہ اعجازکوپی ٹی وی آڈیشن میں کیوں فیل کیاگیا؟

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …