Home / سعودی فلموں کی کامیاب نمائش جاری

سعودی فلموں کی کامیاب نمائش جاری

Red Sea International Film Festival

ویب ڈیسک ۔۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 130 سے ​​زیادہ فلموں کونمائش کے لیےپیش کرکےواکس سینماز مقامی فلموں کو بہترین طریقے سے سپورٹ اور فروغ دینے کے مشن پرگامزن ہے۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جدہ میں یونیسکوکےزیراہتمام 6 دسمبرسےشروع ہوا۔یہ رنگارنگ فلمی میلہ 15 دسمبر تک چلے گا۔ واکس سینمازکےزیراہتمام جدہ فلم فیسٹیول میں34زبانوں میں 67 ممالک کی 138 فیچر فلمیں اور شارٹ فلمیں دکھائی جائیں گی۔

جدہ فلم فیسٹیول کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں ہالی وڈکی شاہکارفلموں کےساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقامی طورپربنائی گئی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

واکس سینماز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹونی المسیح نے عرب نیوز کو بتایا کہ انہیں اس فیسٹیول کے شراکت دار ہونے پر بہت فخر ہے، خاص طورپراس لئےچونکہ یہ سعودی عرب کی مملکت میں جدہ میں ہونےوالا پہلا بین الاقوامی ریڈ سی فلم فیسٹیول ہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ فلم فیسٹیول پوری فلمی صنعت،نمائش کنندگان، تقسیم کاروں اور پروڈیوسرز کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ پلیٹ فارم مستقبل کے فلم سازوں اور کہانی کاروں کیلئےانتہائی معاون ثابت ہوگا۔ اس کےعلاوہ نئےٹیلنٹ کیلئےاپنی صلاحیتوں کےاظہارکابہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …