کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+4,340 ) 1,328,487
اموات
(+7) 29,019
صحتیاب مریض
1,263,791
فعال کیسز
35,677
Last updated: جنوری 17, 2022 - 3:42 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ندایاسرکاسوشل میڈیاپرمذاق اڑانےوالوں کوکراراجواب

ندایاسرکاسوشل میڈیاپرمذاق اڑانےوالوں کوکراراجواب

Nida Yasir Speaks on trolling

لاہور:(ویب ڈیسک) ہمیشہ میرامذاق اڑایاجاتاہے،میں نےسیکڑوں بہترین انٹرویوزکئےلیکن کبھی میرےاچھےکام کی ویڈیووائرل نہیں ہوئی۔ میرےساتھ باربارایساہوناافسوسناک ہے۔

ان خیالات کااظہاراےآروائی ڈیجیٹل کےمارننگ شوکی میزبان ندایاسرنےکیا۔ وہ پچھلےکچھ دنوں سےسوشل میڈیاپراپنےپروگرام کےایک انٹرویوکی وائرل ویڈیوپرردعمل کااظہارکررہی تھیں۔

ندایاسرکےمطابق جس انٹرویوکی ویڈیوکوبنیادبناکران کی ٹرولنگ کی جارہی ہےوہ 2016میں ہواتھااورآج توانہیں ٹھیک سےیادبھی نہیں کہ وہ انٹرویوانہوں نےکن حالات میں اورکیوں کیاتھا۔

ندایاسرنےالبتہ اس بات کوتسلیم کیاکہ انہوں نےاس انٹرویوسےپہلےٹاپک کےحوالےسےمناسب ریسرچ نہیں کی تھی۔ انہوں نےکہاکہ اب وہ کسی بھی موضوع پراظہارخیال سےپہلےمناسب ریسرچ ورک ضرورکیاکریں گی۔

ندایاسرکےفارمولاون ریسنگ کارکےحوالےسےاحمقانہ سوالات

واضح رہےکہ ندایاسرنے2016میں اےآروائی ڈیجیٹل پراپنےمارننگ شومیں نسٹ یونیورسٹی کےدوطالبعلموں کوبلایاتھاجنہوں نےاپنی مددآپ کےتحت فارمولاون ریسنگ کارڈیزائن کی تھی ۔

اس پروگرام میں ندایاسرنےفارمولاون ریسنگ کاربنانےوالےنسٹ یونیورسٹی کےطالبعلم عبدالعلیم اورمحمدشارق وقارسےفارمولاون ریسنگ کارکےحوالےسےایسےایسےاحمقانہ سوال پوچھےکہ دونوں مہمان شوکی میزبان کی لاعلمی پرایک دوسرےکامنہ دیکھتےرہے۔

یہ بھی چیک کریں

Christiano Ronaldo and Dwayne Johnson Instagram richlist

رونالڈونےدی راک کوپچھاڑدیا

ویب ڈیسک ۔۔ دوہزاراکیس میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پرتگالی سپراسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈواورامریکی اداکار دی راک …