لاہور:(ویب ڈیسک) دیریلیش ارطغرل میں مرکزی کردارادا کرنےوالےانگین التان اپنےمداحوں کوبہت جلد ایک اورتاریخی ڈرامےمیں نظرآئیں گے۔
انگین التان ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کےخیرالدین باربروساکی زندگی پرمبنی تاریخی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سیریزسےمتعلق زیادہ تفصیلات سامنےنہیں آسکیں لیکن اس کاپہلاٹریلرضرورجاری کیاگیاہے۔
میڈیامیں آنےوالی خبروں کےمطابق انگین التان کو خیرالدین باربروساکے بڑے بھائی عروج رئیس کے کردار کے لیےچناگیاہے۔ جبکہ خیرالدین باربروساکاکرداریتکن اسحاق اداکرینگے۔
یہ ڈراما ممکنہ طور پربہت جلدچھوٹی سکرین کی زینت بنےگا۔ارطغرل کےپانچویں سیزن کے بعد انگین التان کافی عرصے بعد ٹی وی اسکرین پرکام کرتےنظرآئیں گے۔
یادرہےکہ دیریلیش ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان کورلش عثمان سےآوٹ ہوگئےتھے۔