ویب ڈیسک ۔۔ سوشل میڈیاصارفین علی گل پیرسےتوواقف ہی ہونگے۔ علی بہترین موادتخلیق کرنےکےماہر،اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ہیں۔ ان کےشاندارمزاحیہ خاکےاورمیمزواقعی دیکھنےسےتعلق رکھتےہیں۔
علی کےبارےمیں یہ کہاجائےتوشایدغلط نہ ہوگاکہ اس کی ویڈیوزآپ کا موڈ بدل سکتی ہیں۔ اس نے تقریباً ہر وائرل ویڈیو یا تصویر کودوبارہ سےتخلیق کیاہے اور اپنی حیرت انگیزصلاحیتوں سےدیکھنےوالوں کومحظوظ کیا ہے۔ حال ہی میں ڈرامہ اےمشت خاک کاایک سین بہت وائرل ہوا،جس پرلوگوں نےعلی سےاس سین کی ری پروڈکشن کی درخواست کی۔
علی نےجب اسےبنایاتووہ اسےایک اورہی سطح پرلےگئےاور انتہائی دل چسپ انداز میں دوبارہ تخلیق کیا۔ وہ ‘وڈیرہ کا بیٹاعل کے نام سے اپنے سولو گانے کے بعدمشہورہوئے۔ بہترین موادتخلیق کرناعلی کاایک امتیازی وصف ہے۔
حال ہی میں، اس حیرت انگیز فنکار نے اپنی زندگی کومحبت سے منسلک کیا ہے،جی ہاں علی نےمنگنی کرلی ہےاورسوشل میڈیاپران کی منگنی کی تقریب کی سب سے حیرت انگیز تصویرگردش کر رہی ہے۔ علی گل پیراورعظیمہ ایک ساتھ بہت اچھےلگ رہےہیں۔ وہ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کر رہے ہیں اورسوشل میڈیاپرجوڑےکومبارکبادکےپیغامات مل رہےہیں۔