Home / پاکستان میں سولرپینلزمزیدمہنگے

پاکستان میں سولرپینلزمزیدمہنگے

Solar Panels cost increased in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ منی بجٹ کےآفٹرشاکس آہستہ آہستہ سامنےآرہےہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ایک خبرکےمطابق جنوری 2022 کے وسط میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے ذریعے سولر پینلز اور متعلقہ آلات کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ واپس لینے کے بعد پاکستان میں شمسی توانائی کے منصوبوں کے قیام کی لاگت 30 فیصد بڑھ کر70 روپے فی یونٹ (واٹ) ہو گئی ہے۔

یہ شمسی منصوبوں کی ایک بار کی لاگت ہے جن کی متوقع عمر تقریباً 25 سال ہوتی ہے۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے چیئرمین ایم سلیم میمن نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبتایاکہ شمسی توانائی کے آلات کی درآمد پر17 فیصد سیلز ٹیکس اور3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کااستثنیٰ واپس لینے کے بعد لاگت میں اضافہ ہوا۔

پی ایس اےکے وائس چیئرمین نوید کرار نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے 2021 کے دوران 2,380 میگا واٹ کے لیے شمسی آلات درآمد کیے ہیں۔ نویدکرارکےمطابق ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ حکومت کے "کلین اینڈ گرین پاکستان” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ کے طور پرسامنےآسکتاسکتا ہے۔

اس سے قبل، حکومت نے 2030 تک بجلی کی کل پیداوار میں قابل تجدید توانائی (شمسی اورہوا سے بجلی) کا حصہ 30 فیصد (24,000 میگاواٹ کے برابر) تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار، ایم ذاکر علی نے کہا،تقریباً 90 فیصد شمسی توانائی کے منصوبوں کو ورلڈ بینک اور یو ایس ایڈ کی طرف سے قابل تجدیدتوانائی کاحصہ بڑھانےکیلئےمالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نےبتایاکہ سولر پینلز اور متعلقہ آلات کے تقریباً 1,200-1,300 کنٹینرز کراچی کی بندرگاہوں پرکھڑےہیں۔

انہوں مطالبہ کیاکہ حکومت کوٹیکس وصول کیےبغیرآلات کوکلئیرکرنا چاہیے کیونکہ یہ آرڈرزنئے ٹیکس اقدامات کے نفاذ سے چند ماہ قبل دئیےگئےتھے۔

اضافی ٹیکسوں کابوجھ خریداروں پر،گاڑیاں مزیدمہنگی

ذاکرعلی نےمطابلہ کیاکہ یاتوحکومت کو بہترین قومی مفاد میں شمسی آلات کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ بحال کرنی چاہیے یا اسے درآمد کنندگان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے کم از کم چھ ماہ کا وقت دینا چاہیے۔

ڈالرکےڈبل سنچری بنانےکاامکان

یہ بھی چیک کریں

India faces another problem amid Iran Israel conflict

خطےکی صورتحال،بھارت کیلئےنئی مشکل

ویب ڈیسک: ایران اسرائیل تنازع کےبعدبھارت ایک اورمشکل میں پھنس گیا ۔۔ اس خبرکی تفصیل …