ویب ڈیسک ۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےآن لائن رقوم کی تیزترین اورانتہائی آسان ترین منتقلی کیلئےتمام بینک صارفین کو بڑی خوشخبری دےدی۔
اکثردیکھاگیاہے کہ بینک صارفین کو اپنا14یا16ہندسوں پرمشتمل اکاؤنٹ نمبر یاد نہیں رہتااوراسی لئےجب انہیں کسی کوآن لائن رقم بھیجنی ہوتواکاونٹ نمبریادنہ ہونےسےسخت دقت پیش آتی ہے۔ واضح رہےکہ اکاونٹ نمبرکےبغیرکوئی بھی رقم آن لائن منتقل نہیں کی جاسکتی۔
اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں موجود اپنے بینک صارفین کی اس مشکل کوآسانی میں بدلنےکیلئےنئی سہولت متعارف کروائی ہے۔ اس نئی سہولت سےفائدہ اٹھاکرصارفین چٹکی بجاتےمیں اپنی رقم کوآن لائن بھیج اورمنگواسکیں گے۔
اگر کوئی بینک صارفین کسی کو بھی آن لائن رقم منتقل کرنا چاہتا ہے تو اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اس نئی سہولت کے تحت وہ اکاؤنٹ نمبر کے بغیر ہی جتنی چاہے رقم آن لائن کسی بھی بینک اکاونٹ میں بھیج سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان صرف ٹیکس نہ لگائے: آئی ایم ایف
اسٹیٹ بینک نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کےنظام ’راست‘میں جونئی سہولت متعارف کروائی ہےاس کےذریعےصارفین رقم بھیجنے یا منگوانے کے لیے اپنے موبائل نمبر کا استعمال کرسکتےہیں ۔
اس سہولت کےتحت صارفین کو اپنا 16 ہندسوں پر مشتمل بینک اکاؤنٹ نمبریاد رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کے موبائل نمبر کو ہی ان کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک کردیا جائے گااوراس طرح ان کا موبائل نمبر ہی اکاؤنٹ نمبر بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قواعدکی خلاف ورزی پربڑےبنکوں کوبڑےجرمانے
اسٹیٹ بینک کی اس سہولت کے تحت کسی بھی موبائل کے ذریعے صارف صرف 20 سیکنڈ کے اندراپنی مطلوبہ رقم کسی کو بھی بھجواسکتے ہیں یا پھر ان سے اپنے موبائل کے ذریعے بینک اکاؤنٹ میں رقم منگواسکتے ہیں۔
اس سہولت میں ایک بہت ہی حیران کردینےوالی اچھی بات یہ بھی ہےکہ اس نئی سہولت کے تحت صارفین سے رقم بھجوانے یا منگوانے میں کسی قسم کی کٹوتی بھی نہیں کی جائے گی یعنی وہ اس سہولت سے مفت فائدہ اٹھاسکیں گے۔
یہ سہولت کیسےحاصل ہوگی؟
اسٹیٹ بینک کی اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے بینک صارفین کو آن لائن یا پھر اپنی بینک کی کسی بھی قریبی برانچ جاکر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو’راست‘آئی ڈی بناکر اسے اپنے بینک کے آئی بی اے این سے منسلک کرنا ہوگا۔
صارفین اس سہولت کے تحت ایک وقت میں 2 لاکھ روپے تک کی رقم منتقل کرنے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔