مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 5, 2022 - 8:07 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عامرلیاقت نےتیسری شادی کرلی

عامرلیاقت نےتیسری شادی کرلی

Ex wives reaction on Amir Liaqat 3rd Marriage

ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی اوراینکرپرسن عامر لیاقت حسین نےتیسری شادی کرلی ہےاوراپنی تیسری شادی کی تصاویرانہوں نےخوداپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرشئیرکیں ۔ ان تصاویرمیں وہ اپنی تیسری اہلیہ کےساتھ خوشگوارموڈمیں بیٹھےدکھائی دےرہےہیں ۔

عامرلیاقت نےاپنی پوسٹ میں بتایا کہ 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے ایک سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اوریہ کہ ان کی دنیاشاہ سےشادی 9فروری کوہوئی ۔

عامرلیاقت نےاپنے خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست کرتےہوئےکہاکہ میں ابھی ایک تاریک سرنگ سے گزرا ہوں، جو ایک غلط موڑ کا نتیجہ تھی۔

یہاں یہ واضح رہےکہ عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ان سےخلع لے لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں طوبیٰ کاکہناتھا کہ وہ دکھی اوربوجھل دل کے ساتھ مداحوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ طوبیٰ کےمطابق ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کےلوگ پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

طوبیٰ نے مزید لکھا کہ وہ بتا نہیں سکتیں یہ کتنا مشکل وقت ہے لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں سب لوگوں سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت ، طوبیٰ انور سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں۔ عامرلیاقت نےاپنی پہلی اہلیہ بشریٰ عامرکوطلاق دینےکےبعدطوبیٰ سےشادی کی تھی ۔

یہ بھی چیک کریں

Ayesha Omer's new song

عائشہ عمرکانیاشاہکارآگیا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزکی معروف اداکارہ عائشہ عمرگانابھی گاتی ہیں اورانہوں نےحال ہی میں …