Home / کرپٹوکرنسی پرپابندی کی مخالفت

کرپٹوکرنسی پرپابندی کی مخالفت

Ban on crypto currency in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرپٹوکرنسی کی حمایت میں سامنےآگئی۔ملک میں کرپٹوکرنسی ٹریڈنگ پرپابندی کے فیصلےپرتشویش کااظہارکردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے کرپٹوکرنسی پرمبنی لین دین پرپابندی کی تجویز پیش کی تھی۔

پی ٹی اے کے مطابق، اس طرح کا اقدام کئی دیگر متعلقہ ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اسٹارٹ اپس کی ترقی کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ ادھروزارت قانون نےکرپٹو کرنسیوں پرپابندی لگانے کی ایک درست وجہ کامطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ یہ ملک میں ڈیجیٹل سکوں کی تجارت کوریگولیٹ کرنے یااس پرپابندی لگانےکیلئےقانونی ڈھانچہ تیارکرنے میں مددکرسکتی ہے۔

کرپٹوکرنسی فائدےسےزیادہ نقصان ۔۔۔

ایس ای سی پی اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن نےکرپٹو کاروبارپرپابندی کی تجویز پیش کی اورکہاکہ اس کی اجازت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیلئےخدشات پیداکرنےکےعلاوہ کیپٹل فلائٹ، منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کاباعث بن سکتی ہے۔

ان اداروں کےمطابق قانونی فریم ورک کی کمی کی وجہ سے ملک میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار پر پابندی لگنی چاہیے۔

اس حوالےسےہونےوالی ایک میٹنگ میں پی ٹی اےنےموقف اختیارکیاکہ پاکستان میں کرپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانا ایک مسئلہ ہوگاکیونکہ کرپٹو ٹرانزیکشنز پر مکمل پابندی عائد کرنا ممکن نہیں۔

پی ٹی اے نے کہاکہ آن لائن سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے بڑی مقدار میں کرپٹو کرنسی لین دین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جو کہ مکم طورپربلاک کرناممکن نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …