Home / کرپٹوکرنسی:فائدےسےزیادہ نقصان

کرپٹوکرنسی:فائدےسےزیادہ نقصان

Cryptocurrencies have more risks than benefits

ویب ڈیسک ۔۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کےگورنرنےخبردارکیاہےکہ کرپٹو کرنسی میں فوائد سے زیادہ خطرات ہیں،تاہم اسٹیٹ بینک مستقبل کی ممکنہ کرنسیوں کےحوالےسےانڈرسٹینڈنگ پیدا کرنےکیلئےکام کررہاہے۔

گورنراسٹیٹ بنک رضاباقرنےان خیالات کااظہارسعودی عرب کےدارلحکومت ریاض میں سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس میں اظہارخیال کرتےہوئےکیا۔

گورنراسٹیٹ بنک کاکہناتھاکہ انہیں یقین ہےیہ ٹیکنالوجیزمالیات کو جمہوری بنانے اورلوگوں کو ان کے مالی معاملات پر زیادہ طاقت اور کنٹرول دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ نجی ڈیجیٹل کرنسیوں کو متعارف کرانے کا ارادہ اور مقصد بھی یہی تھا جس کے لیے مالی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاپاکستان میں مرکزی بینک کی حیثیت سے ہم ابھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ، ہمارے لیے اور مرکزی بینک کے بنیادی مقاصد کے لحاظ سےاس میں ممکنہ خطرات فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔ چین ، بھارت اورروس سمیت بہت سی ابھرتی ہوئی معیشتیں بھی اسی نتیجےپرپہنچی ہیں۔

رضاباقرنےکرپٹو کرنسیوں کے ساتھ منسلک خطرات کی وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ اپنی موجودہ شکل میں، نجی ڈیجیٹل کرنسییں زیادہ تر قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور اس نے حقیقی معاشی فوائد فراہم نہیں کیے ہیں، خاص طور پر پاکستان جیسے پسماندہ ممالک کو۔

انہوں نے کہاکہ کرپٹوکرنسی کی غیرحقیقی یعنی قیاس آرائی پرمبنی نوعیت، قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ اور، سب سے اہم بات، ان کی تقسیم شدہ اور غیر مرکزی نوعیت کی وجہ سے، وہ مالی اور مالیاتی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

گورنراسٹیٹ بنک نےمزیدکہاکہ گمنام نوعیت کی وجہ سے، کچھ کرپٹو کرنسیوں کو غیر قانونی اقتصادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کا خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں، پاکستان جیسے ممالک کے لیے، گرے اکانومی کے وسیع ہونے اور سرمائے کی پروازکا خطرہ تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Auto financing drops in Pakistan

پاکستان میں کارفنانسنگ ہچکولےکھانےلگی

ویب ڈیسک ۔۔ گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں اوربلند شرح سود کی وجہ سے، آٹو فنانسنگ …