Home / پاکستان اورامریکاکےدرمیان ڈائریکٹ پروازوں کاامکان

پاکستان اورامریکاکےدرمیان ڈائریکٹ پروازوں کاامکان

direct flights between Pakistan and USA

Friday, 5 September 2025 | Web Desk

امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کیلئےکئی سال بعدبڑی پیشرفت سامنےآئی ہےاورامیدہےیورپ کی طرح امریکاکیلئےبھی پاکستان سےبراہ راست پروازوں کاسلسلہ جلدشروع ہوگا۔

اسی سلسلے میں کئی سال بعد پہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سےپہلےآڈٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرے گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنس امتحانات، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردی نیس سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔

پاک ایران تعلقات میں نئی اڑان

بھارت نےترکی سےمعاشی جنگ چھیڑدی

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کی پاکستان آمد امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت کی طرف اہم پیش رفت سمجھی جارہی ہے۔ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کی قوی امید ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Nvidia market value

اینویڈیا5کھرب ڈالرکی حدعبورکرگئی

Sunday, 08 February 2026 | Web Desk اےآئی چپس بنانےوالی امریکن ٹیک جائنٹ اینویڈیا 5 …