Home / مہنگےاسمارٹ فون اب آسان قسطوں پرباآسانی ملیں گے

مہنگےاسمارٹ فون اب آسان قسطوں پرباآسانی ملیں گے

smart phones on installments

ویب ڈیسک ۔۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے12 جنوری 2024 سےشہریوں کوآسان اقساط پر موبائل ہینڈ سیٹ فراہم کرنے کے منصوبےکاآغازکرنےجارہی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے صحافیوں کومنصوبےکی تفصیلات سےآگاہ کرتےہوئےبتایاکہ ایک ٹیلکوآئی فون بھی قسطوں پر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اقساط کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں پی ٹی اےڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن، اور بلاکنگ سسٹم کی طرز پر ہینڈ سیٹ کو بلاک کر دے گی۔

عمرسیف کامزیدکہناتھاکہ اس منصوبےکا مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کی ترغیب دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسمارٹ فونز کی رسائی میں توسیع ہوتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو قسطوں کے منصوبوں کے ذریعے صارفین کو براہ راست اسمارٹ فونز پیش کرنے کا موقع ملے گا، اس طرح پاکستان میں خاص طور پر کم آمدنی والے طبقات میں موبائل براڈ بینڈ کےاستعمال کو وسعت ملے گی۔

ڈاکٹر سیف نے انکشاف کیا کہ حکومت 11 جنوری کو ملک بھر میں 10,000 ای روزگار مراکز قائم کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرے گی جو فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کے لیے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …