Home / ان ملکوں سےدرآمدپرکسٹمزڈیوٹی میں کمی

ان ملکوں سےدرآمدپرکسٹمزڈیوٹی میں کمی

Customs duty reduced on imports in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت پاکستان نےترجیحی تجارتی معاہدےکےتحت 8ملکوں سےمختلف درآمدی ٹیرف لائن پرکسٹمزڈیوٹی میں رعایت دےدی ہے۔

ایف بی آرکےنوٹیفکیشن کےمطابق بنگلہ دیش ، مصر،ترکی ، ایران ، انڈویشیا، ملائشیا،نائجیریاکیلئےکسٹمزڈیوٹی پرترجیحی تجارتی معاہدےکےتحت رعایت دی گئی ہے۔

ایف بی آرکےمطابق ، ڈی ایٹ ملکوں سےمختلف درآمدی اشیاپریکم جنوری 2025سےدسمبر2028تک رعایت دی جائےگی ۔

ٹیکس چورشوگرملیں

ان ملکوں سےمختلف درآمدی آئٹمزپررواں برس 13.75سے22.50فیصدتک ڈیوٹی لگےگی ۔ 2026کےدوران ڈی ایٹ ملکوں سےمختلف درآمدی اشیاپرکسٹمزڈیوٹی کم ہوکر12.50سے20فیصدتک رہ جائےگی ۔ 2027کےدوران ڈی ایٹ ملکوں سےمختلف درآمدی آئٹمزپرکسٹمزڈیوٹی کم ہوکر11.25سے17.50فیصدتک ہوگی ۔

اسی طرح سال 2028کےدوران ڈی ایٹ ممالک سےمختلف درآمدی آئٹمزپرکسٹمزڈیوٹی کم ہوکر10سے15فیصدرہ جائےگی ۔ مختلف درآمدی اشیامیں کھانےپینےاورروزمرہ استعمال کی چیزیں شامل ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …