Home / بی وائی ڈی کاپاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانےکااعلان

بی وائی ڈی کاپاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانےکااعلان

BYD to make electric vehicles in Pakistan

July 25, 2025 | Web Desk

چینی الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی BYD نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پہلی اسمبل شدہ گاڑی جولائی یا اگست 2026 تک مارکیٹ میں متعارف کروا دے گی۔ کمپنی کا ہدف پاکستان سمیت خطے میں برھتی ہوئی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

BYD جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ای وی بنانے والی کمپنی ہے، اپنے آبائی ملک چین کے باہر تیزی سے پھیل رہی ہے،لیکن قیمتوں کےحوالےسےاسےسخت مقابلےکا سامنا کر رہی ہے۔ پاکستان میں کمپنی کا نیا پلانٹ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات بھی اس فیصلے کا حصہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ پلانٹ کراچی کے قریب اپریل 2024 سے زیر تعمیر ہے، جسے BYD اور میگا موٹر کمپنی (حب پاور کی ذیلی کمپنی) کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔
دانش خلیق، نائب صدر سیلز و اسٹریٹجی، BYD پاکستان نے بتایا کہ پلانٹ ابتدائی طور پر دو شفٹوں میں سالانہ 25,000 یونٹس کی پیداواری صلاحیت رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں گاڑیاں درآمد شدہ پرزہ جات سے اسمبل کی جائیں گی، جبکہ نان الیکٹرک پرزوں کی کسی حدتک مقامی طورپربھی تیاری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں صرف پاکستان کی مارکیٹ کے لیے گاڑیاں بنائی جائیں گی، بعد میں علاقائی ممالک (جہاں دائیں ہاتھ کی ڈرائیونگ رائج ہے) کو بھی گاڑیاں ایکسپورٹ کی جا سکتی ہیں۔

ٹیسلاکی مارکیٹ ویلیومیں76ارب ڈالرکمی

BYD نے مارچ 2025 میں پاکستان میں درآمد شدہ ای وی گاڑیوں کی فراہمی شروع کی تھی۔ اگرچہ دانش خلیق نے درست فروخت کے اعداد و شمار نہیں دیے، لیکن انہوں نے بتایا کہ چند سو گاڑیوں کی فروخت نے کمپنی کے داخلی اہداف کو 30 فیصد سے زیادہ عبور کیا۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ 2025 میں پاکستان میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی مارکیٹ کا حجم 2024 کے مقابلے میں تین سے چار گنا بڑھ جائے گا، جو اس وقت تقریباً 1,000 یونٹس ہے۔ BYD کا ہدف اس سیکٹر میں 30 سے 35 فیصد مارکیٹ شیئرحاصل کرنا ہے۔

حبکو کی فائلنگ کے مطابق، BYD پاکستان نے مارچ 2025 کی سہ ماہی میں 444 ملین روپے (تقریباً 1.56 ملین ڈالر) منافع کمایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ BYD رواں ہفتےپاکستان میں اپنی نئی "شارک 6” پلگ اِن ہائبرڈ پک اَپ ٹرک لانچ کرنے جا رہی ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی چین کی کمپنی MG ایک پلگ اِن ہائبرڈ SUV فروخت کر رہی ہے، جبکہ چینی حریف Haval بھی اس مارکیٹ میں جلد قدم رکھنے والا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں پلگ اِن ہائبرڈز مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ موزوں ثابت ہو رہی ہیں، کیونکہ ملک میں چارجنگ اسٹیشنز کی کمی ہے۔ تاہم، حکومت نے جنوری 2025 میں چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں 45 فیصد کمی کی ہے تاکہ ای وی اپنانے کی حوصلہ افزائی ہو اور نجی چارجنگ اسٹیشنز کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …