Home / ایمازون نےہزاروں ملازمین فارغ کردئیے

ایمازون نےہزاروں ملازمین فارغ کردئیے

Amazon job cut plan 2023

ویب ڈیسک ۔۔ مشکل وقت آن پڑےتوایمازون جیسی دنیاکی سب سےبڑی آن لائن اشیافروخت کرنےوالی کمپنی بھی بندےنکالنےپرمجبورہوجاتی ہے۔

جی ہاں ، ایک خبرکےمطابق ایمازون اپنی ورک فورس میں سے18ہزارنوکریوں کوختم کرنےجارہی ہے۔ کمپنی کےبڑوں کاکہناہےکہ انہوں نےکورونالاک ڈاون کےدوران ضرورت سےزیادہ لوگوں کوہائرکرلیاتھا،اس لئےاب ہمیں یہ انتہائی اقدام اٹھاناپڑرہاہے۔

کمپنی کےسی ای اواینڈی جسےکہتےہیں نومبرمیں نکالےگئےملازمین اورجواب نکالےجارہےہیں،ان سب کی تعداد ملاکر18ہزارسےزیادہ بنتی ہے۔ ایمازون نےنومبرمیں 10ہزارافرادکوملازمت سےفارغ کیاتھا۔

سی ای اواینڈی جسےکےمطابق کمپنی کیلئےاس طرح کےفیصلےکرنےآسان نہیں ہوتےاوریہ کہ انہیں احساس ہےکہ ملازمتیں کھونےوالےافرادمشکل میں تھے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ کمپنی نکالےجانےوالےملازمین کیلئےخصوصی پیکجزکااعلان کرنےجارہی ہےتاکہ ان کی مشکلات کوکسی حدتک کم کیاجاسکے۔

ایمازون سےنکالےجارہےافرادمیں سےکچھ کاتعلق یورپ سےہے۔ واضح رہےکہ ایمازون میں ہونےوالی حالیہ ڈاون سائزنگ کاامریکی ٹیک سیکٹرپرکافی برااثرپڑاہے۔

یہ بھی چیک کریں

India faces another problem amid Iran Israel conflict

خطےکی صورتحال،بھارت کیلئےنئی مشکل

ویب ڈیسک: ایران اسرائیل تنازع کےبعدبھارت ایک اورمشکل میں پھنس گیا ۔۔ اس خبرکی تفصیل …