ویب ڈیسک ۔۔ ایکسچینج کمپنیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس کے اچانک نفاذ سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوزکرنےکاامکان ہے۔
ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کےچئیرمین ملک بوستان کےمطابق ایکسچینج کمپنیوں کوفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2016میں نکالےگئےکروڑوں روپے کےودہولڈنگ ٹیکس نوٹس موصول ہو رہے ہیں۔
ملک بوستان کاکہناتھاکہ ٹیکس نوٹسز نے ایکسچینج کمپنیوں میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیوں کاکہناہےکہ اضافی لاگت صارفین کومنتقل کی جائے گی، جس سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔
ملک بوستان نےمزیدبتایاکہ ایکسچینج کمپنیوں کو ایک ارب روپے تک ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنے کے نوٹس مل رہے ہیں۔ اسے 2014 میں نافذ کیا گیا تھا اور2016 میں واپس لےلیاگیا تھا۔ کمپنیاں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس صارفین کےکھاتےمیں ڈال دیں گی جنہیں 20 روپے فی ڈالر تک اضافی لاگت برداشت کرنی پڑے گی۔ یوں ڈالرکی قیمت 200روپےیااس بھی بڑھ جائےگی۔
انہوں نےفی الفوراس ٹیکس کوواپس لینےکامطالبہ کیاہے۔