Updated: July 30, 2025 | Web Desk
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو1.5فیصدرہنےکی توقع ظاہرکی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کےبرعکس حکومت پاکستان نےرواں سال 2021 میں ملکی شرح نمو 2.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے اور اسٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
پاکستان کوقرضوں میں بڑاریلیف ملنےکاامکان
آئی ایم ایف نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بہت حد تک کم ہو گئیں اور اگر غیرمعمولی پالیسی سازی نہیں کی جاتی تو معیشت سکڑنے کی حد موجودہ صورتحال کے مقابلے میں تین گنا ہو سکتی تھی۔