Home / عمران خان کتنےسال نااہل رہیں گے؟

عمران خان کتنےسال نااہل رہیں گے؟

Imran Khan Long March

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تار ڑکےمطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کیلئے نا اہل قراردیاہے ۔

الیکشن کمیشن کےفیصلےکےبعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون کاکہناتھا عوامی نمائندے ہر سال اپنے ٹیکس ریٹرنزدینے کے پابند ہیں ، یہ توشہ خانہ کے ریکارڈ تک رسائی نہیں دیتے تھےحالانکہ یہ تفصیلات ظاہر کرنا ان پر لازم تھا۔ عمران خان کے خلاف دستاویزی ثبوت ہیں ، کوئی زبانی بات پرسزانہیں سنائی گئی ۔

الیکشن میشن نے فوجداری مقدمہ چلانے کا بھی کہاہے۔ انہوں نےکہاتحفے میں ملی گھڑی بیچ کرعمران خان نے برادر ملک سے تعلق بھی خراب کئے،برادر اسلام ملک کی طرف سے دی گئی قیمتی گھڑی چار گنا قیمت پر بیچی ، تحائف کی قیمت کا تعین بھی انہوں نے خود کیا اور خود ہی تحائف بیچ بھی دیئے۔

الیکشن سے پہلے نااہلی 52 ون ایف کے تحت ہوتی ہے ، عمران خان نے الیکشن کمیشن اور قوم سے جھوٹ بولا ۔

واضح رہےکہ عمران خان کی نااہلی کی مدت کےحوالےسےفی الحال الیکشن کمیشن کےفیصلےسےکوئی بات سامنےنہیں آئی۔ اس کیلئےہمیں الیکشن کمیشن کےتفصیلی فیصلےکاانتظارکرناہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …