مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےرہنمااسدعمرکاکہناہےکہ عمران خان کی نااہلی کافیصلہ عدالت میں چندگھنٹےمیں ٹھہرنہیں سکےگا۔
الیکشن کمیشن آفس کےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےپی ٹی آئی کےسینئررہنماکاکہناتھاکہ وہ پہلےہی فیصلےکےبارےمیں جانتےتھےاورانہوں نےاسےچیلنج کرنےکی اپنی تیاری مکمل کررکھی تھی۔ اسدعمرنےکہاکہ الیکشن کمیشن کےفیصلےکوآج ہی چیلنج کیاجائےگا۔
اسدعمرنےکہاکہ وہ لوگ جوعمران خان کونااہل کرواناچاہتےہیں ناکام ہونگے۔