Home / امپائراسدروف نےلنڈابازارمیں دکان کھول لی

امپائراسدروف نےلنڈابازارمیں دکان کھول لی

Umpire Asad Rauf statement

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق پاکستانی امپائراسد روف نے لاہورکےلنڈابازارمیں گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا اور کاروبار شروع کیا، بیٹے کے پاس رہنے سے اس کی صحت کافی بہتر ہو گئی ہے۔

امپائراسدروف نےبتایاکہ میرے دو بیٹے ہیں، ایک امریکہ سے پڑھ کر آیا ہے جب کہ دوسرا اسیپشل بچہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سہواگ جیسے پلیئر کی کیا مجال ہے کہ آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر پر الزام لگائے، میرا کیریئر بے داغ ہے۔

یادرہےکہ کچھ عرصہ پہلےاسدروف کابھارت میں ایک ماڈل سےاسکینڈل سامنےآیاتھاجس کےبعدانہوں نےامپائرنگ چھوڑدی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …