Home / آپ کےطبی مسائل کاآن لائن حل

آپ کےطبی مسائل کاآن لائن حل

Your own doctor

ویب ڈیسک — پاکستان کی معروف دوا ساز کمپنی مارٹن ڈاؤ مارکر(ایم ڈی ایم) اوردوائی ڈاٹ پی کے (پاکستان کی معروف آن لائن فارمیسی) نے مریضوں کی آگاہی، ادویات تک ان کی بہتراورآسان رسائی کےساتھ ساتھ مریضوں کی نگہداشت کے پروگرام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

دوائی اورایم ڈی ایم کی شراکت داری کا مقصد عوام کی بیماریوں اورادویات کےاستعمال کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا، درست اور قابل اعتماد معلومات پھیلانا اور ڈیجیٹل چینلز کے استعمال کے ذریعے مریضوں کی زیادہ سےزیادہ تعداد تک پہنچناہے۔

دونوں کمپنیوں نے فارماسسٹ ٹریننگ پروگرامز، فارمیسی مینجمنٹ سکلز ٹریننگ، اور تعلیمی بیداری کے سیشنز کے انعقاد اورمریضوں کوسہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیاہے تاکہ مریضوں کو مشورہ دینے اور عام لوگوں کی ادویات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

مارٹن ڈاؤ مارکر اس تعاون کے ذریعے ای کامرس پلیٹ فارم اور دوائی ڈاٹ پی کے کے موثر نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو ان کی دہلیز پر معیاری ادویات فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔

پاکستانی فوڈانڈسٹری کےاچھےدن ۔۔۔

دوائی ڈاٹ پی کےکیا ہے؟

دوائی ڈاٹ پی کےایک آن لائن فارمیسی ہے جس کے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آن لائن میڈیکل اسٹورز ہیں۔ اس آن لائن پلیٹ فارم سےآپ دوائیں منگوا سکتے ہیں،آن لائن ڈاکٹروں سےمشورہ کر سکتے ہیں،گھر بیٹھےاپنےلیب ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ دوائی آپ کی تمام طبی ضروریات کے لیےآپ کا ‘ون اسٹاپ سلوشن’ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …