Home / سعودی شہریوں کیلئےامریکاکابڑاعلان

سعودی شہریوں کیلئےامریکاکابڑاعلان

Saudi Citizens above 50 exempted from US visa interview

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سفارتی مشن نے50سال یااس سےزیادہ عمرکے سعودی شہریوں کو امریکی سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے ذاتی انٹرویوزکیلئےحاضری سےمستثنیٰ قراردےدیا ہے۔

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے پیر کو ٹویٹ میں کہاکہ امریکی سفارت خانے اور قونصل جنرل کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انٹرویو کی چھوٹ اب کم از کم 50 سال کی عمر کے سعودی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزے کی تجدیدکےلیےدستیاب ہے۔

غیرذمہ دارحرکت : برطانوی وزیراعظم نےمعافی مانگ لی

مزید تفصیلات کااعلان کرتے ہوئےامریکی مشن نے کہا کہ درخواست دہندگان کوڈاک کے ذریعے ویزا کی تجدید کے اہل ہونے کے لیے درج ذیل معیارات پرپورااترناچاہیے: درخواست دہندگان کوسعودی شہری ہوناچاہیے اور کم از کم 50 سال کی عمر، سعودی عرب میں رہائش پذیر، کوئی گرفتاری یا سزا کاریکارڈ نہ ہواورامریکہ سےپہلےملک بدری، یاداخلے سے انکاروغیرہ کاسامنانہ ہو۔

مسلمانوں پرظلم نہیں ہونےدینگے:جسٹن ٹروڈو

آن لائن ڈی ایس 160درخواست کے تمام حصوں کا بھی مکمل اور درست جواب دیا جانا چاہیے۔

ڈاک کے ذریعے ویزا کی تجدید میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …