Home / ایف بی آرکاشہریوں کیلئےبھاری انعام کااعلان

ایف بی آرکاشہریوں کیلئےبھاری انعام کااعلان

FBR announces reward for tax payers

Updated: August 1, 2025 | Web Desk

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےبڑےاقدام کااعلان کردیا۔

ایف بی آرکاکہناہےکہ پوائنٹ آ ف سیل(پی او ایس)سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری پرشہریوں کوبھاری انعامات دئیےجائیں گے۔

ترجمان ایف بی آرکے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کےذریعےدیئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی 15جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔

ترجمان ایف بی آرکامزیدکہناتھاکہ دسمبر2021ءمیں پی او ایس سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری کرنےوالےقرعہ اندازی میں شامل ہوں گے،عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سےخریداری کرکےانعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ایف بی آرنےجائیدادکی نئی قیمتوں کاتعین روک دیا ۔۔۔

انہوں نےبتایا کہ ایف بی آرعوام کی راہنمائی کےلیے11دسمبرسےاشتہاری مہم شروع کر رہا ہے،انعامی سکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772پر کال کریں۔

یہ بھی چیک کریں

SECP Chairman Dr. Kabir Sidhu addresses media about the new Corporate Intelligence Unit established to protect public savings from fraud schemes

عوام کی جمع پونجی کی حفاظت کیلئےبڑااقدام

Thursday, 15 October 2026 | Monitoring Desk عوام کی جمع پونچی کوخطرےمیں ڈالنےوالی اسکیموں سےبچانےکیلئےسکیورٹیزاینڈایکسچینج …