مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑہ اورانکےامریکی شوہرنک جونس میں طلاق کی خبریں میڈیااورپریانکاکےمداحوں کےدلوں میں ہلچل مچانےکےبعددم توڑگئیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزپریانکا چوپڑا کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر ’نک جونس ‘ کا نام ہٹا کر پھر سے پریانکا چوپڑا رکھنےپرسوشل میڈیاپریہ افواہیں گردش کرنےلگیں کہ دونوں میں علیحدگی ہونےوالی ہے۔
پریانکا چوپڑا کو اپنا نام تبدیل کیے صرف ایک ہی دن ہوا تھا کہ ان کے شوہرگلوکار واداکار نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی ورک آوٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کردی جس پر پریانکانے رد عمل دیتے ہوئے کہا ”ہائے! میں تمہاری بانہوں میں مرگئی“۔
شوہرکی ویڈیوپررومانٹک ردعمل دینےکےبعدپریانکاایک بارپھرسےخبروں کی زینت بن گئیں جس کےبعدجوڑےمیں طلاق کی خبریں بھی دم توڑگئیں۔
یادرہےکہ پریانکاچوپڑانےیکم دسمبر2018کوامریکی سنگرنک جونس سےشادی کی تھی۔