Thursday, 23 April 2026 | Web Desk
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نےاپنے حالیہ بیان میں ایسے نکات اٹھائے ہیں جنہیں مبصرین آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کاباالواسطہ اعتراف قراردےرہےہیں۔
ایک تقریب سےخطاب میں جنرل انیل چوہان نےکہا ہےکہ ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی کمی کو شکست کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی کو اہم قرار دیا اور تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے پر زور دیا۔
کچھ مبصرین کے مطابق ان کا یہ موقف دراصل ماضی کی ناکامیوں کوتسلیم کرنا ہے، جبکہ بھارتی دفاعی حکام نے اسے مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیاری قرار دیا۔
پاکستان خلامیں جھنڈےگاڑنےکوتیار
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکنالوجی اور انٹر سروسز ہم آہنگی کو شکست کا بہانہ بنانا تنقید کا نشانہ بنا ہے، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ جنرل چوہان نے براہ راست کسی آپریشن میں شکست کا اعتراف نہیں کیا۔ البتہ ان کے الفاظ سے ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کی کوشش ضرور ظاہر ہوتی ہے۔