Home / امریکابسنےکاخواب دیکھنےوالوں کیلئےبری خبر

امریکابسنےکاخواب دیکھنےوالوں کیلئےبری خبر

american immigration visa stopped for 75 countries

Thursday, 15 January 2026 | Web Desk

امریکاجانےیاجانےکےخواب دیکھنےوالےپاکستانیوں کیلئےبری خبر۔

امریکی محکمہ خارجہ کےاعلان کےمطابق، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےپاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکاجارہاہے۔ اس فیصلےپرعملدرآمد 21 جنوری سے شروع ہوگا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نےاس خبرکی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ امیگرنٹس امریکی عوام کے ٹیکسزکی رقم سے استفادہ کرتے تھے۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ، جن ملکوں کےامیگرنٹ ویزاپراسیس کوروکاجارہاہےان میں پاکستان کےعلاوہ افغانستان ، روس ، ایران ، روس اوردیگرملک شامل ہیں ۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے میمو میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ طریقہ کار کے ازسرر نو جائزہ لینے تک ویزا درخواستیں مسترد کی جائیں۔

میڈیاکےباخبرحلقوں کاکہناہےکہ یہ اقدام وسیع پیمانے پر امیگریشن کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آگے بڑھایا ہے۔

نومبر میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے۔

یہ اقدام ایک افغان شہری کی جانب سےواشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا تھا جس میں نیشنل گارڈ کا ایک سپاہی ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …