Home / شہربانونقوی پرڈاکٹرکاسنگین الزام

شہربانونقوی پرڈاکٹرکاسنگین الزام

allegations on SP Sheharbano Naqvi

Monday, 29 December 2025 | Web Desk

لاہور کےایک آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر علی زین العابدین کے پولیس آفیسر شہر بانو نقوی پرسنگین الزامات ۔ دعویٰ کیاکہ شہربانونقوی نے مجھ سے زبردستی لاکھوں روپےایک مریضہ کو دلوائے۔ دوسری جانب شہربانونقوی نے ان الزامات کی سختی سےتردیدکرتےہوئےبےبنیادقراردیا۔

ایکسپریس نیوزکی ویب سائٹ پرشائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق، ڈاکٹر علی زین العابدین نے الزام لگایا کہ پولیس آفیسر شہر بانو نقوی نے مجھ سے زبردستی لاکھوں روپےمریضہ کودلوائے، اپریل میں مریضہ کی آنکھ کی لیزرسرجری کی، جوکہ بالکل ٹھیک تھی۔

ڈاکٹر علی زین العابدین نےموقف اپنایاکہ پولیس نےان سےکہاکہ آپ نے آپریشن ٹھیک نہیں کیا،لہذا آپ مریضہ کو پیسےکریں۔

اکٹر علی زین العابدین نے الزام لگایاکہ شہر بانو نقوی نے کال کرکےمجھے پولیس اسٹیشن بلایا، کہا کہ آپ نےمریضہ کا آپریشن غلط کیا ہے، اسے آپریشن کے پیسے واپس کریں ، مریضہ پہلے ہی میرے کلینک میں آکر زورزبردستی سے چار لاکھ روپےکی رقم لےجاچکی تھی۔

ڈاکٹرکےدعوےکےمطابق، مریضہ نے آنکھوں کی لیزر سرجری کے لئے مجھے صرف ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے۔

ڈاکٹر علی زین العابدین کےبقول انہوں نے شہر بانو نقوی سےکہاکہ میں پہلے ہی رقم دے چکا ہوں، جس پر اس نے کہا کہ آپ رقم دوبارہ دیں، پولیس کےدباؤڈالنےپرمیں نے مزید دس لاکھ روپے کے تین چیکس مریضہ کے حوالے کردئیے، تین میں سے ایک چیک کیش بھی ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر علی زین العابدین نے الزام لگایا کہ شہر بانو نقوی نےایس ایچ او خرم کو میرے کلینک بھی بھیجا، ایس ایچ او نے میرے گارڈ کوغیرقانونی طور پرحوالات میں بند کردیا۔

ایس پی شہربانونقوی کی الزامات کی تردید

دوسری جانب ایس پی شہر بانو نقوی نےہراساں کرنے کےتمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علی زین میرے دفتر ایک بار آئے، ڈاکٹر علی زین کو مریضہ سے معاملات طے کرنے کا کہا، ڈاکٹر علی زین سے نہ کوئی بدتمیزی ہوئی نہ تشدد کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …