Saturday, 06 December 2025 | Web Desk
جیل میں بیٹھا ذہنی مریض کہتاہےمیں نہیں توکچھ نہیں ، یہ ذہنی مریض شیخ مجیب سےمتاثرہے،اس کی خواہشات ریاست سےبھی بڑھ چکی ہیں ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی میڈیا کوبریفنگ ۔۔
بانی پی ٹی آئی پربرستےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھا، تم ہو کون؟اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو؟ کیا پیغام دینا چاہتے ہو؟تمہاری سیاست ختم ہوچکی۔ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں۔ یہ شخص اب نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکااوربیرونی عناصرکےساتھ مل کرکام کررہاہے۔ اگرکوئی سمجھتاہےاس کی ذات ملک اورریاست سےبڑی ہےتووہ غلط سمجھتاہے۔۔
ذہنی مریض کیاکہتاہے؟
ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی، دراصل یہی بیانیہ اسے ذہنی مریض بناتا ہے۔اس جماعت کا پروپیگنڈا سیل اپنی مرضی سے کسی کے بھی خلاف نوٹی فکیشن بنالیتا ہے، اس جماعت کے پیروکار بھارتی میڈیا کو مسلسل مواد فراہم کررہے ہیں، ذہنی مریض کی منطق کے مطابق بھارت چھ اور سات مئی کو پاکستان کو فتح کرچکا تھا۔یہ کہتے تھے فوج سیاست کررہی ہے لڑ نہیں سکتی مگر ہم نے لڑکر دکھایا، خودسےکئی گنابڑےدشمن کوشکست دی ۔۔اس شخص کی شعبدہ بازی کاوقت ختم ہوگیا۔
سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پرپراپیگنڈہ
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر جھوٹ کا ایک سیلاب تھا، کیا یہ آزادی اظہار رائے ہے؟ یہ کونسی سیاست ہے، اصل ایشوز پر کوئی بات کریں ، فوج کی ایک ایک خبر کو لے کر پروپیگنڈا کیا گیا، ان کےجھوٹےپراپیگنڈےکولےکربھارت اورافغان میڈیاپاکستان دشمن بیانیہ بناتےہیں۔اس ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹویٹ کیا، اس ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا، یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا عمران خان کے ٹویٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا یہ ذہنی مریض کہتاہےجو شخص فوج میں موجود لوگوں سے تعلق رکھے گا وہ غدار ہے، اگر میں علامہ اقبال یونیورسٹی کے طلبا سے ملا ہوں تو کیا وہ لوگ غدار ہیں؟ تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ تم کون ہو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنےوالے؟
اپنی صوبائی حکومت پربات کرو
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تمہارے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے، پاکستان کے اتنے ایشوز ہیں ان پر بات کیوں نہیں کرتے؟بار بار کہہ رہے ہیں ہمیں سیاست سے دور رکھو۔
کسی کاباپ ایسانہیں کرسکتا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا اس شخص کا باپ بھی پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتا، ریاست فوج نہیں ہوتی، ریاست حکومت ہوتی ہے اور فوج ریاست کا ایک ادارہ ہے، ہم کہیں نہیں جارہے، جب تک پاکستان ہے فوج رہے گی۔
گورنرراج سےکیالینادینا؟
صحافی کے سوال پرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف نے کہا گورنر راج کا فیصلہ حکومت کرے گی فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
کتابھونکےتوپریشان نہ ہوں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جولوگ ایسی باتیں جو کرتے ہیں ان کے بارے میں بس اتنا کہوں گا کہ کتا جب بھونک رہا ہوتا ہے تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔
کون چلارہاہےیہ بیانیہ
ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا تاریخ میں پاک فوج نے کسی شخص کے بارے میں ایسی بات نہیں کی کیوں کہ ماضی میں کسی سیاست دان نے ایسا کام نہیں کیا، ان کی سیاست صرف پاک فوج کے گرد گھومتی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے، اب وقت ہے کہ ہمیں بتانا پڑے گا کہ یہ بیانیہ کون چلارہا ہے۔
امریکہ میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں افغان نکلا
کےپی میں کتنےدہشت گردوں کوپھانسی ہوئی؟
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے، مجھے بتادیں گزشتہ پانچ برس میں کے پی میں کس دہشت گرد کو پھانسی پر لٹکایا گیا؟