Thursday, 13 November 2025 | Web Desk
سری لنکن کرکٹ ٹیم اپنادورہ پاکستان مکمل کرےگی، کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں جارہا ۔ سری لنکن ٹیم کے مینیجر نےتصدیق کردی۔
جیونیوزکےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نےبتایا کہ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی وطن واپس نہیں جارہا۔
اس سےپہلےسری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نےبتایاتھاکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے90منٹ تک ملاقات کی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
میرےدفترآکرٹرافی لےجاو: محسن نقوی
یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔