ویب ڈیسک ۔۔ فیصل آبادمیں دھاتی ڈورسےنوجوان کی موت کےبعدپنجاب حکومت کاہرموٹرسائیکل پرحفاظتی تارلگانےکی مہم کاآغاز۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخودمحفوظ پنجاب کےعنوان سےموٹرسائیکلوں پرسیفٹی وائرلگاکراس مہم کاآغازکیا۔
مریم نوازنےاس موقع پرٹریفک پولیس اہلکاروں سےخطاب کرتےہوئےکہاہرموٹرسائیکل پرحفاظتی وائرلگانےکویقینی بنایاجائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےنوجوانوں کوہدایت کی کہ وہ ہرصورت موٹرسائیکلوں پرحفاظتی تارضرورلگائیں ۔ اس موقع پرسی ٹی اوعمارہ اطہرنےوزیراعلیٰ پنجاب کوموٹرسائیکلوں پرحفاظتی وائرلگانےکےمنصوبےسےمتعلق بریفنگ دی۔