Home / بجٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےکچھ خاص

بجٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےکچھ خاص

overseas pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی بجٹ 24-2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےخصوصی سہولیات کااعلان کیاگیاہے۔
بجٹ تجاویزمیں کہاگیا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ کااہم ترین ذریعہ ہیں اورترسیلات زرہماری برآمدات کے90 فیصد کے برابر ہیں۔
اس لئےبجٹ تجاویزقانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیےخصوصی مراعات کااعلان کیاگیاہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم کرنےکی تجویزدی گئی۔
سالانہ پچاس ہزارڈالرسےزائدزرمبادلہ بھیجنےوالوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈکااجرا کیا جا رہا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹگری رکھنےوالےبیرون ملک پاکستانیوں کودرج ذیل مراعات دی جائیں گی۔

  • ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس
  • گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے)
  • پاکستانی سفارتخانوں اورقونصل خانوں تک ترجیحی رسائی
  • پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت
  • ریمیٹنس کارڈہولڈرزکو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …