Home / ایشیاکپ کی میزبانی کاتاج سری لنکاسےچھننےکاخطرہ

ایشیاکپ کی میزبانی کاتاج سری لنکاسےچھننےکاخطرہ

Asia Cup 2022, Venue changed

ویب ڈیسک ۔۔ سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کےاثرات کھیل کےمیدانوں میں بھی پہنچ گئے۔ ایشیاکپ کیلئےسری لنکاکی میزبانی خطرےمیں پڑگئی۔ متبادل وینیوکیلئےبنگلہ دیش کی ہدایات جاری۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ اگست میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کےمطابق سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طورپر تیاریارں کرنےکیلئےکہہ دیاگیاہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال میں شیڈول ہے۔ ترجمان پی سی بی کاکہناہےکہ سری لنکاکی صورتحال پرپوری نظرہے، کھلاڑیوں کی سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں۔ سری لنکاسےسیریزکوکوئی خطرہ لاحق نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …