Home / میری جیت فلسطینیوں کےخون سےزیادہ قیمتی نہیں

میری جیت فلسطینیوں کےخون سےزیادہ قیمتی نہیں

Turk Kung fu Champ throw medal in Nile

ویب ڈیسک: میراکوئی تمغہ اورکامیابی فلسطینیوں کےخون کےقطرےسےزیادہ قیمتی نہیں ۔ ترکی سےتعلق رکھنےوالےکنگ فو چیمپئن نےیورپی چیمپئن شپ میں جیتنےوالاطلائی تمغہ احتجاجاًدریائےنیل میں پھینک دیا۔

2023کی یورپی چیمپئن شپ میں ترک کھلاڑی نجم الدین اربکان نے کنگ فو ٹائٹل جیتااورجیت کے بعدانہوں نےتقریب میں فلسطینی عوام کے حق میں آوازبلند کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا لہراکراپنی جیت کوفلسطینی عوام کےنام کیا۔

نجم الدین کافلسطینی عوام سےاظہاریکجہتی کایہ اندازچیمپئن شپ انتظامیہ کوپسند نہ آیاجس کےبعد ان کےخلاف تحقیقات کاآغازکرکےٹائٹل معطل کردیالیکن ترک کھلاڑی اپنے مؤقف پرقائم رہے۔

26مئی کواحتجاجاً نجم نےایکس پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ اُن کی کوئی بھی کامیابی مظلوم فلسطینیوں کے خون کے ایک قطرے سے زیادہ قیمتی نہیں۔۔ترک کھلاڑی نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے یورپی چیمپئن شپ میں اپنی محنت سے پہلی پوزیشن حاصل کی، جسے یہودیوں نے مجھ پر کسی احسان کی طرح دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر میدان کی طرح کھیلوں کے شعبے میں بھی یہودی اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس پر چلنے پر مجبور کرتے ہیں۔

نجم الدین اربکان نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم زندہ ہیں یہ زمینیں تمہارے کسی کام نہیں آئیں گی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا تمغہ مصر میں دریائے نیل میں پھینک دیا۔

ترک کھلاڑی کا یہ عمل دنیا بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اٹھائے جانے والے منفرد اقدامات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL 10 Winner

شاہین آفریدی کافائنل سےپہلےبڑااعلان

ویب ڈیسک: قذافی اسٹیڈیم کی روشنیوں میں جب لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو …