Home / ثانیہ مرزاکرکٹ ٹیم کی مینٹور

ثانیہ مرزاکرکٹ ٹیم کی مینٹور

sania mirza cricket team mentor

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےکھیل سےریٹائرمنٹ قریب آتےہی دوسرےمشاغل میں دلچسپی لیناشروع کردی ہے۔ جی ہاں ، پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاکوبھارت میں کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر کیاگیاہے۔

بھارتی میڈیاکی خبروں کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹورلگایاگیاہے۔۔اس خبرپرتبصرہ کرتےہوئے ثانیہ مرزا کاکہناہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوش ہوں، ویمن پریمیئر لیگ انڈیامیں ویمن کرکٹ کی مضبوطی کاباعث بنےگی۔۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کہتےہیں ثانیہ مرزاکوبات کرنےکاسلیقہ آتاہے۔ ان کامینٹوربنناہمارےلئےخوشی اوراعزازکی بات ہے۔ ثانیہ مرزا ویمن اسپورٹس میں ایک رول ماڈل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں پہلی مرتبہ ویمن پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

shadab khan marriage

شاداب بھی اوروں جیسےنکلے ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازکھلاڑی شاداب خان بھی اوروں جیسےہی نکلے۔ شادی …