Home / ملتان سلطانزکی چوتھی فتح،اسلام آبادکوشکست

ملتان سلطانزکی چوتھی فتح،اسلام آبادکوشکست

PSL7: Multan Sultans beat Islamabad United

ویب ڈیسک ۔۔ پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکی فتوحات کاسلسلہ جاری۔ منگل کوہونےوالےہائی اسکوررنگ میچ میں اسلام آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیس رنز سے ہرادیا۔ کپتان شاداب خان کے جارحانہ 91رنزبھی اسلام آباد کو شکست سےبچانےمیں ناکام رہے۔

کراچی میں کھیلے گئے ہائی اسکورنگ میچ کا ٹاس اسلام آباد نے جیت کرحسب روایت پہلےگیندبازی کرنامناسب سمجھا ۔ ملتان کے کپتان محمد رضوان ایک بار پھر بڑی اننگزکھیلنےمیں کامیاب نہ ہوسکےاور12 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ان کےبعدصہیب مقصودنے بھی تیرہ رنزسےزیادہ بنانےکی زحمت گوارانہ کی اورکپتان کےپیچھےپیچھےڈریسنگ روم کی راہ لی ۔ شان مسعود 43رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔۔

پھر ٹم ڈیوڈ اوررائیلی روسو کا شو شروع ہوا۔دونوں نے اسلام آباد کے باولرزپردل کھول کرلاٹھی چارج کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے29گیندوں پر71رنز بنائے۔انہوں نے6 چوکے اور6چھکے لگائے۔ روسو نے 6چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے67 ناٹ آوٹ رنز بنائے اور ملتان کا ٹوٹل 217 تک پہنچا دیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ 19 اور الیکس ہیلز 23رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان شاداب خان نے بہترین اننگز کھیلی اور91رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا۔ شاداب خان نے اپنی اننگز میں 9 چھکے لگائےلیکن کوئی دوسرا بلے بازجم کران کا ساتھ نہ دے سکا۔۔

یوں اسلام آباد کی پوری ٹیم 197رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور ملتان نے میچ بیس رنز سے اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …