پاکستان کرکٹ بورڈکےمتوقع چیئرمین چودھری ذکااشرف کیلئےاچھی خبر ۔لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی۔
انتخابات کے خلاف حکم امتناع واپس لےلیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس انوار حسین نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنایا.پی سی بی کی جانب سے امتیاز رشید صدیقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزارملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل نے دلائل دئیے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن
کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا۔پی سی بی الیکشن کمشنرنےغیرآئینی اقدام کرتےہوئے بورڈ آف گورنرز کےنوٹیفیکیشن کوکالعدم قراردیا۔
واضح رہےکہ پی سی بی چیئرمین کےالیکشن کےخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی ایک کیس زیرسماعت ہے،جس پرفیصلہ آناباقی ہے۔