Home / بھارت چیمپئنزٹرافی کےنئےفارمولےپربھی معترض

بھارت چیمپئنزٹرافی کےنئےفارمولےپربھی معترض

ICC champions trophy 2025 in limbo

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے قبل ہی بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے کھیل میں سیاست کے عنصر کو تقویت مل رہی ہے۔ بھارت سیکیورٹی کو جواز بنا کر شرکت سے گریز کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ برسوں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ سمیت کئی بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں۔

نیا”پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولہ”اور بھارتی اعتراضات
آئی سی سی نے ایک نیا فارمولہ متعارف کروایا ہے، جو چیمپئنز ٹرافی سے نافذ ہو کر آئندہ تین سال تک نافذ العمل رہے گا۔ اس فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، جبکہ پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ کھیلنے سے گریز کرے گا اور اپنے میچ دبئی میں ہی کھیلے گا۔

تاہم، بھارت نے اس فارمولے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کر لے، تب بھی اس نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی کا مؤقف
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے رویے پر دوٹوک مؤقف اپنایا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں فائنل کھیلنے سے انکار کرتی ہے، تو پاکستان بھی کسی بھارتی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے پر تیار نہیں ہوگا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کے ٹاپ آفیشلز سے ملاقاتوں کے دوران برابری کی بنیاد پر بات چیت کی اور تجویز دی کہ تمام آئندہ ٹورنامنٹس کے فائنل دبئی میں منعقد کیے جائیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جے شاہ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے اس فارمولے کی حمایت کی اور زور دیا کہ یہ حل دونوں ممالک کے لیے مساوی ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …