ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کےچیف سلیکٹروہاب ریاض کہتےہیں احمدشہزادکیلئےدروازےکھلےہیں ، وہ اچھاپرفارم کرکےٹیم میں جگہ بناسکتےہیں ۔
وہاب ریاض سےنیوزکانفرنس میں سوال پوچھاگیاکہ مسلسل اچھی کارکردگی کےباوجوداحمدشہزادکوکیوں ٹیم میں شامل نہیں کیاجارہا؟
اس پروہاب ریاض نےجواب دیاکہ احمد شہزاد کی تین سالہ کارکردگی بتادیں۔ وہ پچھلے تین سالوں میں 18 ٹی 20میچز کھیلے اور 653 رنزبنائے، تین سال وہ پی ایس ایل نہیں کھیلے۔ ہاں اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے نیشنل ٹی 20 کپ کے چار میچوں میں چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور 270 سے زائد رنز بنائے۔
وہاب ریاض کاکہناتھا میری ہر ایک لڑکے پر نظر ہے، احمد شہزاد کو نظر انداز نہیں کیا گیا،اچھا کھیل کرپاکستان ٹیم میں جگہ بناسکتےہیں۔