Thursday, 12 February 2026 | Web Desk
سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پرلائیو ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے۔
جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں تابش ہاشمی کےسوال پراحمد شہزاد نے کہا ‘مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں’۔
احمد شہزاد نے کہا ‘سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب 9 سال کا ہوگیا ہے’۔
یہ سب کہتےہوئےاحمدشہزادکی آنکھوں میں آنسوآگئے کہ ‘میرے ساتھ رات کو وہ سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا’۔
انہوں نے کہا ‘میں ویسے خوش ہوں لیکن یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اس سےمجھے شدید دکھ ہوتا ہے’۔