Home / پی سی بی کےدوبڑےمستعفی

پی سی بی کےدوبڑےمستعفی

2 PCB officials resign

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےڈائریکٹرصہیب شیخ اورخواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نےنئےاپنےعہدوں سےاستعفیٰ دےدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صہیب شیخ نے 2016 سے 2019 تک کرکٹ بورڈ میں خدمات سرانجام دیں۔ 13 ماہ پہلےانہوں نےکرکٹ بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا۔تانیہ ملک اکتوبر2021 میں خواتین کرکٹ کے سربراہ کےعہدےپرفائزتھیں۔

پی سی بی کےچیف آپریٹنگ افسرسلمان نصیرکہتےہیں صہیب شیخ اورتانیہ ملک پی سی بی کی مینیجمنٹ ٹیم کے کلیدی رکن تھے، صہیب شیخ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2016 میں پی ایس ایل کاآغاز کیا۔

انہوں نےکہاتانیہ ملک نے پاکستان میں خواتین کرکٹ کو پروان چڑھانے کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا، پی سی بی کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےبھی تسلیم کیا۔انہوں نے آئی سی سی خواتین کی کمیٹی میں دو مکمل رکن نمائندوں میں سے ایک کےطورپرخدمات سرانجام دیں۔

سلمان نصیر نےپی سی بی کی طرف سےان کی محنت، لگن اور شراکت کوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نےکہاہم صہیب شیخ اورتانیہ ملک کے مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …