ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف جب قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئےووٹ ڈالنےپہنچےتوپرائےہونےجانےوالےایک اپنےسےان کی ملاقات ہوگئی ۔
سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے دوران نوازشریف ووٹ کی پرچی حاصل کرنے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پولنگ عملے کے پاس کھڑے تھے۔ اسی دوران رانامحمود الحسن نے آگے بڑھ کرہاتھ ملایا۔ نوازشریف نے مصافحہ کرتےپوچھا:رانا صاحب کیاحال ہےآپ کا؟
رانا محمودالحسن نے حال احوال کے بعد ووٹ دینے پرنوازشریف کاشکریہ ادا کیا۔ نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا: آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہاہوں ،میرے دل پر بوجھ ہے ۔
یادرہےکہ ملتان سےتعلق رکھنےوالےرانامحمودالحسن طویل عرصےتک مسلم لیگ ن سےوابستہ رہنےکےبعدعام انتخابات سےپہلےپیپلزپارٹی میں چلےگئے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سےرانامحمودالحسن اسلام آبادکی جنرل سیٹ پرسینیٹ کےامیدوارتھےاورانہوں نےاس سیٹ پرکامیابی حاصل کی۔